اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

دوسرے روز کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کھیلا گیا، آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سیشن کیا، کیمپ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیئے گئے تھے، میچ میں وکٹوں کے درمیان دوڑ سمیت پاور ہٹنگ پر فوکس کیا گیا۔

وہاب ریاض نے ویمن بیٹرز کو خود بولنگ کرائی جبکہ سپنرز نے بھی بیٹرز کو خوب مہارت سے بولنگ کی۔

بیٹر عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے اعتماد ملا ہے، مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہے، ہر میچ پلان اور حریف کے مطابق کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے