اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

22 May 2026
22 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کی جگہ نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ حکام کلف ڈیکن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کو ان کے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ کلف ڈیکن اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی انجریز اور فٹنس مسائل کے بعد ان کی کارکردگی سوالات کی زد میں آگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے