اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شان مسعود سمیت کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لائق نہیں، شعیب اختر

22 May 2026
22 May 2026

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر  نے کہا کہ میری کرکٹ میں دلچسپی ختم ہو گئی ہے اب صرف نوکری کیلئے آتا ہوں کیونکہ پیسے ملتے ہیں، کھلاڑی اس قسم کی پرفارمنس دیں گے تو آپ اب کیا کر سکتے ہیں، شان مسعود سمیت کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لائق نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر  نے کہا کہ اگر آپ کو وائٹ بال کا کپتان بنانا تھا تو فخر زمان کو بناتے اور اس کو نہ اوپنر ہٹانے اور نہ کپتان ہٹانے اسے وقت دیتے تو نتائج اچھے آتے۔

شعیب اختر  نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 کا کپتان بنایا جانا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش  نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا، اس سے قبل پاکستان میں بھی بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن  لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے