اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور فخر زمان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ دونوں کھلاڑی تاحال انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے جس کے باعث انہیں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کا آغاز 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

صائم ایوب کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بڑا نقصان تصور کی جارہی ہے کیونکہ نوجوان اوپنر نے 2024 میں ڈیبیو کے بعد ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ دوسری جانب فخر زمان بھی طویل عرصے سے پاکستان کی ون ڈے بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے