اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایچ ایف نے پرو لیگ کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا کو شامل کیا گیا ہے۔

 

اسکواڈ میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات بھی شامل ہیںو اس کے علاوہ غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن، افراز خان، رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل 19 اور 20 مئی کو ہونے والے ٹرائلز کے بعد مکمل طور پر شفاف انداز میں انجام دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر الاؤنس پیشگی فراہم کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق انگلینڈ اور بیلجیم میں پاکستانی سفارت خانوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ میچز کے دوران قومی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔ قومی ہاکی ٹیم 8 جون کو پرو لیگ میں شرکت کے لیے بیلجیم روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیم اور اسپین کے خلاف میچز کھیلے گی، جبکہ 23 سے 27 جون کے دوران انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ علاوہ ازیں قومی ہاکی ٹیم کی اگست میں بیلجیم اور نیدرلینڈز میں بھی مصروفیات شیڈول ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے