اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جوا ایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کو ریلیف مل گیا

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی، جبکہ ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیشن عدالت میں جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر اور پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر غور کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کا فیصلہ سنایا، جبکہ عدالت نے کیس کے دوسرے مرکزی ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت  نے ندیم نانی والا کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے