اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کو دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا، مریم نواز سے مدد کی اپیل

20 May 2026
20 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مبینہ آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایک سیاسی شخصیت سے وابستہ فرد کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ایم پی اے کی جانب سے مسلسل آن لائن ہراسانی، ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا شکار ہیں، ان کے مطابق انہوں نے متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں، لیکن سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے معاملے پر مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔

مومنہ اقبال نے مزید دعویٰ کیا کہ انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی شکایات دبانے کی کوشش کی گئی، جبکہ بعض بااثر حلقوں کی جانب سے بھی معاملے پر خاموش کرانے کا دباؤ ڈالا گیا، اداکارہ کے مطابق قانونی کارروائی کی کوشش کے بعد ان کے خاندان کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اداکارہ نے خبردار کیا کہ اگر معاملے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو وہ پریس کانفرنس کرکے تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

مومنہ اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار اور قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال یا انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ کئی صارفین نے حکومتی اداروں اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراسانی اور دھمکیوں سے تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے