اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف سیریز: رضوان کو ڈراپ کرکے نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان

21 May 2026
21 May 2026

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کوچ مائیک ہیسن اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کے درمیان مشاورت کے بعد جس ٹیم کو منتخب کیا جا رہا ہے، اس میں تجربے کار وکٹ کیپر سابق کپتان محمد رضوان کی شمولیت کا امکان کم ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی محمد رضوان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔

33 سالہ محمد رضوان  نے 103 ون ڈے میچوں میں پاکستان کیلئے 40.08 کی اوسط سے 2979 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ محمد رضوان  نے بطور وکٹ کیپر 113 کیچ اور 7 سٹمپڈ کئے ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ 2026 میں بنگلا دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں محمد رضوان نے 58 رنز بنائے تھے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف 15 مارچ 2026 کو تیسرے ون ڈے میں بطور بیٹس مین ڈبیبو کرنے والے غازی غوری جو ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کے ساتھ تھے، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے ہمراہ دوسرے وکٹ کیپر کیلئے عثمان خان اور مرزا سعد بیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے