اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

طاہر زمان پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات

21 May 2026
21 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے اولمپین طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا۔

اولمپین طاہر زمان ایشیا ہاکی کے سب سے سینئر ہائی پرفارمنس کوچ سمیت ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹرینر اینڈ ایجوکیٹر اور ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس لیول 6 کوچ بھی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار نے اولمپین طاہر زمان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے سے پاکستان ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے