اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار آغا شیراز کی مداحوں سے اہلیہ کی ناساز صحت پر دعاؤں کی اپیل

18 May 2026
18 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر آغا شیراز نے اپنی اہلیہ کی ناساز صحت پر مداحوں سے جذباتی انداز میں دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

آغا شیراز جو ماضی میں پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں اور سِٹ کامز اور دیگر منصوبوں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی ہسپتال سے تصاویر شیئر کیں۔

 

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری اہلیہ کے لیے دعا کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں نے کبھی تمہیں نہیں بتایا، لیکن تم ہی میری زندگی کی وجہ ہو، تم میرا سہارا ہو، میری بیوی کے لیے دعا کریں، اللّٰہ آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے، پتہ نہیں کس کی دعا پر میرا اللّٰہ کُن کہہ دے۔

واضح رہے کہ آغا شیراز رواں برس جنوری 2026ء میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بھی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے، بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کر کے مذہبی طرزِ زندگی اپنا لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے