اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چلاس کے دو بیمار بچے ایئر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع چلاس سے تعلق رکھنے والے دو بیمار بچوں کو بذریعہ ایئر ایمبولنس لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق سٹنیاں، چلاس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ثناء اللہ ولد صابر حسین اور 14 سالہ عطاء اللہ ولد صابر حسین موروثی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ریسکیو 1122 کی دو گاڑیاں خصوصی طور پر چلاس بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے روانہ کی گئیں جبکہ دونوں بچوں کو مکمل نگہداشت کے ساتھ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق پی کے ایل آئی میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بچوں کے مکمل علاج اور نگہداشت کو یقینی بنائے گی, انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی بلا تفریق خدمت ہے اور چلاس کے بچوں کی ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز انسانیت کی خدمت کو سیاست سے بالاتر رکھنا جانتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے