اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش 2 دہائیوں بعد دوبارہ شروع

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل تقریباً دو دہائیوں بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت پروڈکشن شیئرنگ معاہدے اور ایکسپلوریشن لائسنسز کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق ابتدائی تین سالہ لائسنس مدت کے فیز ون میں 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، فیز ٹو میں ڈرلنگ تک پیشرفت کی صورت میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی حدود سے متصل انڈس اور مکران آف شور بیسنز میں بلاکس الاٹ کئے گئے ہیں، آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں 54 ہزار 600 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط 23 بلاکس کی منظوری دی گئی۔

دو بلاکس آف شور ڈیپ-C اور آف شور ڈیپ-F کے معاہدے 2 دسمبر 2025 کو وزیراعظم ہاؤس میں طے پا چکے ہیں، آج مزید 21 پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں پر دستخط کے بعد آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کا معاہداتی فریم ورک مکمل ہوگیا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط حکومت کی توانائی پالیسی میں ایک تاریخی سنگِ میل ہیں، آف شور ایکسپلوریشن کی بحالی، سرمایہ کاری کے فروغ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے، یہ معاہدے پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ آف شور بڈ راؤنڈ کی کامیاب تکمیل شفاف اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو آٹھ ایکسپلوریشن بلاکس الاٹ ہوئے جن میں دو بلاکس بطور آپریٹر شامل ہیں، مثبت نتائج کی صورت میں فیز ٹو کے تحت سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے ایکسپلوریشن کنویں کھودے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے