اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

 

نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق حکومت نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو میں 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، نجکاری کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا۔

فیسکو کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، گیپکو کیلئے سرمایہ کار 6 اگست 2026 تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، آئیسکو کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی۔

ہر کمپنی کیلئے درخواست کے ساتھ 14 لاکھ روپے کی ناقابل واپسی فیس لازمی قرار دی گئی، نجکاری عمل سے متعلق آن لائن بریفنگ سیشن 3 جون 2026 کو زوم پر ہو گا۔

فیسکو وسطی پنجاب میں 57 لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہے، گیپکو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت کئی اضلاع میں خدمات فراہم کرتی ہے، آئیسکو اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے 41 لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ نجکاری سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور گردشی قرضوں میں کمی آئے گی جبکہ ماہرین کے مطابق نجکاری میں علاقائی اور عالمی سرمایہ کار دلچسپی لے سکتے ہیں، توانائی شعبے میں نقصانات اور بڑھتے قرضے نجکاری فیصلے کی بڑی وجہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے