اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نظر انداز، سبزیوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز)شہر میں اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا جبکہ دکاندار من مانے داموں پر سبزیاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں پیاز 80 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ادرک 320 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ٹماٹر 50 سے 70 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دیسی لہسن کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بازار میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 470 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

بینگن کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو ہے تاہم بازار میں یہ 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح ٹینڈے 120 روپے جبکہ بھنڈی 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے