اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، برائلر سستا ہو گیا

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلی سامنے آ گئی، جہاں برائلر مرغی اور گوشت کے نرخوں میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی, تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 315 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو مقرر ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 343 روپے فی کلو فروخت ہونے کا نرخ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 235 روپے فی درجن مقرر ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 930 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے