اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یاسر نواز سے شروع میں ڈر لگتا تھا: ندا یاسر کا دلچسپ انکشاف

18 May 2026
18 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے آغاز میں میں ان سے خوفزدہ رہتی تھی۔

 

ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ جب یاسر نواز نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں زیادہ پُرجوش نہیں تھی، کیونکہ یاسر مجھ سے 7 سال بڑے تھے اور اس وقت ان کی داڑھی اور شخصیت کی وجہ سے عمر کافی زیادہ محسوس ہوتی تھی۔

ندا یاسر نے کہا کہ شروع میں یاسر نواز سے ڈرتی تھی اور ان کی شخصیت مجھے بہت سخت لگتی تھی۔

اداکارہ و میزبان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین کے درمیان بہت متوازن اور برابری پر مبنی رشتہ تھا، میری والدہ کو کبھی کسی کام کے لیے والد سے اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی، لیکن میری اپنی شادی اس سے مختلف رہی۔

ندا یاسر کے مطابق مجھے اکثر ہر معاملے میں یاسر سے اجازت لینا پڑتی تھی اور شاید یہ طرزِ عمل یاسر نواز نے اپنے گھر کے ماحول سے سیکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے