شہرکی خبریں
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا
19 May 2026
19 May 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پنجاب پویلین کے افتتاح حوالےسےگفتگو مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پویلین ورلڈ اربن فورم میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
انہوں نے پویلین پنجاب کےسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی اور مختلف پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر اُنہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے فورم میں اے آئی گیجٹس کا مشاہدہ کیا اور سٹالز ہولڈز کے ساتھ خوش گوار موڈ میں گفتگو بھی کی جب کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے فورم میں پنجاب پویلین کے ذریعے ترقیاتی اور شہری منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔
