19 May 2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے باعث آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
