اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ

18 May 2026
18 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ‏خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

 

عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے بُرے کبھی بھی نہیں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے