اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

18 May 2026
18 May 2026

(لاہور نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ عمرہ سیزن کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نُسک ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے، ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448ھ (9 مارچ 2027) ہے، جبکہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448ھ (23 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے۔

سعودی عرب سے زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448ہجری، 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔

سعودی حکام  نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن اور سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ ادائیگی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے