اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے لاکھوں کی بجلی چوری بے نقاب، نمائندہ گرفتار

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران لیسکو کے ساؤتھ سرکل کی ٹیموں نے رحمت کالونی میں ایک آئرن ورکشاپ پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری بے نقاب کر دی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ورکشاپ میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، رحمت کالونی میں ہونے والی اس کارروائی میں 87 فیصد سلو میٹر بھی پکڑا گیا جبکہ دو فیز پر شنٹ لگا کر غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔

لیسکو حکام  نے بجلی چوری ثابت ہونے پر صارف کو 57 ہزار 148 یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا، جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بنتی ہے، بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مالک کے نمائندے سیف اللہ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ قومی وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے،  ایکسیئن کوٹ لکھپت اور ایس ڈی او نشتر کالونی نے موقع پر موجود رہ کر کارروائی کی نگرانی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے