اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہربھرمیں جنرل ہولڈ اپ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں بند

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے آج شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اور موٹرسائیکل پر تین سوار افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق دورانِ کریک ڈاؤن نا صرف چالان کیے جائیں گے بلکہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بند کر دی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایکسپائر لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی چلانے پر 5 ہزار جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ کار یا موٹرسائیکل لائسنس رکھنے والے افراد کمرشل گاڑیاں نہیں چلا سکتے، جبکہ ٹرک، ٹرالہ اور دیگر ہیوی وہیکلز چلانے کے لیے ایچ ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے شہر بھر کے لائسنس دفاتر آج چھٹی کے باوجود کھلے رکھے گئے ہیں، جبکہ لائسنس کے حصول کے لیے خصوصی ناکہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر میں 11 ٹیسٹنگ سنٹرز، 2 موبائل وینز اور 20 فسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہری لرنر پرمٹ، ڈپلیکٹ اور لائسنس کی تجدید سمیت دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام سرکل افسران کو کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے