اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ: سی سی ڈی کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں (سی سی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ علی حمزہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سی سی ڈی ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں علی حمزہ زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے