اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گارڈن ٹاؤن میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خونی واقعات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور ایک موٹرسائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے وہ زخمی ہو گیا، متاثرہ شہری ابوبکر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس  نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ خونی کھیل قیمتی انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور دھاتی ڈور  کے استعمال سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے