اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس پی موبائلز کا داخلی و خارجی ناکوں پر اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایت

16 May 2026
16 May 2026

(ویب ڈیسک) ایس پی موبائلز بلال احمد نے لاہور کے داخلی و خارجی ناکہ جات کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکوں کا اچانک دورہ کیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی موبائلز بلال احمد  نے ٹھوکر نیاز بیگ ناکہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، انہوں نے متعلقہ پی آر یو ٹیمز کو بھی چیک کیا اور ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ناکے پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔

انہوں  نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

اس موقع پر ایس پی موبائلز  نے اہلکاروں کو منشیات کی روک تھام کیلئے مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے