اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رات کے اوقات میں حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور رات کے اوقات میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا۔

سی ٹی او لاہور  سید عبد الرحیم شیرازی کی ہدایت پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ بغیر لائٹس اور انڈیکیٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے، اس کے ساتھ شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

سی ٹی او لاہور  نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں کارروائی کو مؤثر بنائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگانے کا مقصد رات کے وقت دیگر ڈرائیورز کو بروقت آگاہ کرنا اور حادثات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

اس موقع پر عبد الرحیم شیرازی  کا کہنا تھا کہ شہری دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر عمل یقینی بنائیں کیونکہ روڈ سیفٹی اولین ترجیح ہے اور محفوظ سفر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے