اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹاؤن شپ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں  نے موٹرسائیکل سوار ملزم اور اس کے ساتھی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان  نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران سنیل نامی ملزم  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس  نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے