اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ٹی او لاہور کا لائسنسنگ سینٹر و ڈرائیونگ سکول بحریہ ٹاؤن کا دورہ

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے بحریہ ٹاؤن میں قائم لائسنسنگ سینٹر اور ڈرائیونگ سکول کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران سی ٹی او لاہور  نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات اور عملے کے رویے سے متعلق استفسار کیا۔

عبدالرحیم شیرازی نے کرپشن کے حوالے سے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام لائسنسنگ سینٹرز میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

سی ٹی او لاہور  نے واضح کیا کہ کرپشن، بدعنوانی اور فرائض میں سستی و کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے تمام ڈرائیونگ سینٹرز میں خواتین اور سینئر سٹیزنز کو ترجیحی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھی جائیں تاکہ شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے، اس موقع پر عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹریفک افسران شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے