اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون انتظامات، واسا کی تیاریوں کا جائزہ

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) واسا لاہور میں مون سون سے قبل جاری تیاریوں اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف کو ڈائریکٹر مینٹی نینس احمد حسنین  نے مشینری، ڈسپوزل سٹیشنز اور آپریشنل استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا اجلاس میں تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی، ڈی سلٹنگ اور دیگر جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عید الاضحیٰ کے فوراً بعد تمام ٹاؤنز میں مون سون ایمرجنسی کیمپس قائم کیے جائیں وائس چیئرمین واسا  نے بارشوں کے دوران تمام افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے، گلی گریٹنگز کی مکمل صفائی یقینی بنانے اور ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جنریٹرز اور ڈی واٹرنگ مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے جبکہ آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں مون سون ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے، مزید ہدایت کی گئی کہ اضافی عملے کو بھی ہنگامی بنیادوں پر آپریشن میں شامل کیا جائے اور تمام فیلڈ سٹاف یونیفارم میں ڈیوٹی انجام دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے