اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا پٹرولیم کی قیمتوں، مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل وفاقی دارالحکومت میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام حکومت نے خزانہ بھرنے کے لیے پٹرول پر لیوی 117 روپے تک پہنچا دی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت ناکام معاشی پالیسیوں اور نا اہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے، 415 روپے تک پٹرول و ڈیزل کی قیمت پہنچانے کے بعد بھی وزیراعظم اپنے سینے سے پتھر ہٹانے کے لیے تیار نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کے وزرا مزید اضافے کی باتیں کر رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں مسلسل اور ناجائز اضافے کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو لیوی ختم کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر شے پر نظر آرہے ہیں، اشیاء ایک بار مہنگی ہوجائیں تو بعد میں سستی نہیں ہوتیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل پورے پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے، حکومت نے روش نہیں بدلی تو ہڑتال اور پہیہ جام کا اعلان بھی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے