اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہر بچے کو محفوظ بچپن کا حق حاصل ہے، چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) چیئرپرسن سارا احمد نے کہا کم عمری کی شادی صرف ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ یہ بچیوں کی صحت، تعلیم اور غربت سے جڑا ایک سنگین چیلنج ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بچے کو محفوظ بچپن کا حق حاصل ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب و رکنِ صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے UNFPA اور INGAD کے زیر اہتمام پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 پر منعقدہ “مباحثہ و فکری نشست” میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب  کے ویژن کے تحت پنجاب میں بچوں اور بچیوں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے، انہوں نے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کی منظوری میں ، UKAID اور AAWAZ II پروگرام کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بچیوں کے تحفظ، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اور جامع قانون سازی کو یقینی بنایا،کم عمری کی شادی صرف ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ یہ بچیوں کی صحت، تعلیم اور غربت سے جڑا ایک سنگین چیلنج ہے۔

اس خصوصی نشست میں ماہرین، سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بچوں کے محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل کے لیے مؤثر قانون سازی پر تبادلۂ خیال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے