اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایوان صدر میں پروقار تقریب، مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو قومی خدمات، بے مثال بہادری اور قربانیوں کے اعتراف میں اعلیٰ عسکری اعزازات سے نواز دیا۔

تقریب کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کو خوارج کے خلاف جرات مندانہ کارروائی اور عظیم قربانی پر بعد از شہادت ’ستارۂ بسالت‘ عطا کیا گیا، بتایا گیا کہ 4 اور 5 اکتوبر 2024 کی درمیانی شب مشکوک دہشتگردوں کی اطلاع پر ان کی قیادت میں دو ایکشن ٹیمیں کارروائی کے لیے روانہ ہوئیں۔

سرچ آپریشن مکمل کرکے واپسی کے دوران دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں شدید زخمی ہونے کے باوجود لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید نے دفاعی پوزیشن سنبھالے رکھی اور جوانوں کی قیادت جاری رکھی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین گولیاں لگنے کے باعث وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔

تقریب میں ان کی قربانی اور فرض شناسی کو وطن سے وفاداری، بہادری اور عزم کی روشن مثال قرار دیا گیا۔

اسی تقریب میں سپاہی اسرار محمد کو بھی غیر معمولی جرات اور فرض شناسی پر ’ستارۂ بسالت‘ سے نوازا گیا، سپاہی اسرار محمد افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور کے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے کہ 2 دسمبر 2022 کو کابل میں سفارت خانے کے باہر سے ہونے والے اسنائپر حملے کے دوران انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ناظم الامور کو ڈھال فراہم کی۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ مسلسل فائرنگ کے دوران انہیں محفوظ مقام تک منتقل کرتے رہے، ان کی بہادری اور جوانمردی کو تقریب میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں سپاہی اسرار محمد کی جرات، بہادری اور جوانمردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کے کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔

ایئر مارشل کاشف قمر کو بے مثال کارکردگی پر ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، ایئر مارشل عامر شہزاد کو بھی غیر معمولی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری ایوارڈ دیا گیا، ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات کو پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیار ملٹری دیا گیا، میجر جنرل محمد شاہد ابڑو کو قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

میجر جنرل سبطین رفیق کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک اور ایئر ایڈمرل رضوان صادق کو ہلال امتیاز ملٹری اور میجر جنرل محمد مقبول رضا کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری کو بھی ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

ایئر وائس مارشل خالد محمود کو گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، میجر جنرل اعجاز احمد کو بھی ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، میجر جنرل ملک محمد شہزاد کو ہلال امتیاز ملٹری، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ہلال امتیاز ملٹری، ایئر وائس مارشل طاہر محمود کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

تقریب میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو ہمیشہ تیار ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے