14 May 2026
(ویب ڈیسک) عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور لاہور میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔
لاہور کی سب سے بڑی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی بھی سج گئی ہے جہاں ملک بھر سے بکرے، دنبے، چھترے، کٹے، بیل اور اونٹ پہنچ گئے ہیں، ملک بھر سے بیوپاری مویشی لے کر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی پہنچ رہے ہیں، 75 ایکڑ پر محیط مویشی منڈی میں بڑے شیڈز بنائے گئے ہیں جہاں مویشیوں کیلئے پانی، چارے اور صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
منڈی میں راجن پوری بکروں کی دھوم مچی ہوئی ہے، خوبصورت سفید راجن پوری بکرے 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال قیمتیں زیادہ ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس سال بکروں اور چھتروں کی قیمت 10 سے 20 ہزار بڑھی ہے۔
