اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ساس ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں: مریم نفیس

13 May 2026
13 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا یہ رویہ ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ صحیح اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں جس سے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔

مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساس بہو کے رشتے اور گھریلو معاملات پر بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

داکارہ نے کہا کہ بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی خدمت کرے، اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انکا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا، تاہم وہ ذہنی طور پر ابھی سے یہ تیاری کر رہی ہیں کہ بیٹے کو شادی کے بعد الگ کردیں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جن خاندانوں میں مالی حالات علیحدہ گھر کی اجازت نہ دیں، وہاں بھی بہو کو گھر کے اندر اتنی جگہ اور آزادی ضرور ملنی چاہیے کہ وہ اپنا کچن الگ کرسکے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس کی شادی فلم ڈائریکٹر امان احمد سے ہوئی ہے اور وہ دونوں ایک بچے کے والدین ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے