(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اداکارہ نے اچانک اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریباً تمام تصاویر اور پوسٹس چھپا دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پروفائل پر اس وقت صرف 11 پوسٹس موجود ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرکے ایک نہایت سادہ شناختی کارڈ طرز کی تصویر لگا دی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ کے اس غیر متوقع اقدام نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں، جن میں بعض کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر کسی نئے پراجیکٹ یا بڑے اعلان کی تیاری کر رہی ہیں، جبکہ کچھ اسے اُن کی سوشل میڈیا ری برانڈنگ قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر “کچھ بڑا آنے والا ہے” اور “ہانیہ ضرور کچھ خاص پلان کر رہی ہیں” جیسے تبصرے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
