اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے' بلال قریشی کا مہنگائی پر ردعمل

10 May 2026
10 May 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار بلال قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے سے متعلق وائرل کلپ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر مریم نواز کا ایک کلپ وائرل ہے، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ '2024 سے پہلے مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا تھا، 2024 اور 2025 میں مہنگائی کا گراف مستحکم تھا'۔

بات جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ 'اب 2026 میں مہنگائی کم ہوئی ہے کیونکہ گراف نیچے جا رہا ہے، ماشاءاللہ'۔مریم نواز کی بات پر حکومتی عہدیدار اور شرکاء زوردار تالیاں بجاتے ہیں جس پر بلال قریشی نے سخت ردعمل دیا۔

 

 

 

اداکار نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر مریم نواز کے لیے کہا 'کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ یہ تالیاں نہیں امیر کی چپیڑیں ہیں غریب کے منہ پر'۔

بلال نے مزید کہا 'خیر اب یہ حالات ہیں کہ غریب کے لیے صرف خودکشی کرنا ہی باقی رہ گیا ہے'۔ ساتھ ہی اداکار نے غصے والا ایموجی بناکر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے