اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکاراؤں کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے: فضا علی

11 May 2026
11 May 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستانی اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے حوالے سے مشورہ دیا اور کہا کہ انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماحول اور ثقافت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر سوزین خان کا انٹرویو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں کیونکہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ہمیں اپنی ثقافت کو فالو کرنا چاہیے، اگر اداکارائیں بولڈ لباس پہنتی ہیں تو اسے اسلامی ریاست میں مناسب نہیں سمجھا جاتا، جس کے بعد تنازع اور تنقید جنم لیتی ہے کیونکہ لوگ اپنی اداکاراؤں کو اس انداز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوزین خان کی پرانی بولڈ سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی ذکر کیا اور ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی وائرل بولڈ ریلز اب تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے