اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش

11 May 2026
11 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں، قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دولہا کے بارے میں فی الحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے گی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔

اداکارہ مومنہ اقبال کے مداحوں  نے ابھی سے انہیں شادی کی مبارک بادیں دینا اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے