اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان سپورٹس بورڈ کے سربراہ تبدیل، محی الدین وانی کو اضافی ذمہ داریاں تفویض

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل تبدیل کر دیے گئے ہیں اور یاسر پیرزادہ کو ان کے اصل ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق محی الدین وانی کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

محی الدین وانی اس وقت وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک سربراہ بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محی الدین وانی تین ماہ یا نئے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ یاسر پیرزادہ تقریباً 22 ماہ تک ڈیپوٹیشن پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے