اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، سی ٹی او لاہور

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے لائسنسنگ سینٹر اور ڈرائیونگ سکول ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات، عملے کے رویے اور ٹیسٹنگ کے نظام سے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔

سی ٹی او لاہور نے ہدایت جاری کی کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھی جائیں تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لائسنسنگ سینٹرز میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کو صرف معطل نہیں بلکہ ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں خواتین اور سینئر سٹیزنز کو ترجیحی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے