اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کی مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مقامات پر غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوری پکڑ لی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گڑھی شاہو اور بلال گنج کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی، جس پر متعلقہ کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیے گئے۔

ایسٹرن سرکل شالامار کے علاقے میں غوثیہ ملک شاپ پر بھی بجلی چوری پکڑی گئی، جہاں ایس ڈی او ڈیوس روڈ سب ڈویژن کی نگرانی میں محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ناردرن سرکل کی بلال گنج سب ڈویژن میں ایک پریس انڈسٹری میں بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث صارفین کو بھاری جرمانے اور ڈیٹیکشن بلز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری کرنے والے ایک کنکشن پر تقریباً 25 لاکھ روپے کا بل چارج کیا جائے گا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس ناردرن مزمل حسین اور ایس ای ایسٹرن عمر بلال کی نگرانی میں کارروائیاں کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے