اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیراعلیٰ پنجاب کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینےکی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہورہائیکورٹ  نے مریم نواز کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے سماعت کی۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے، نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے پر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے