اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواب ٹاؤن: چور گھر سے 80 تولہ سونا لوٹ کر فرار

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے کی چوری کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور گھر سے 80 تولہ سونا زیورات ، تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سونے کی 30 انگوٹھیاں، ایک ڈائمنڈ سیٹ چوری کیا، 12 سونے کی چوڑیاں، چار کنگن ، چار سونے کے سیٹ بھی چوری کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نقب زنی کی واردات گزشتہ رات 8 بجے نجی سوسائٹی میں ہوئی، چور پہلی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے