اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: دو فریقین میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق فریق اول نے فریق دوئم پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے اور سر پر چوٹ لگنے سے امتیاز اور عبداللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ، سلمان، اکبر اور حماد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے