اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی بڑی کارروائیاں، گینگ گرفتار، کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد گینگز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 1018 گینگز کے 2210 کارندوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 39 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جسے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

برآمد ہونے والے سامان میں 61 تولے سونا، 2 گاڑیاں اور 767 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جبکہ 2362 موبائل فونز، 27 لیپ ٹاپس اور 26 دیگر گاڑیاں بھی مالکان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں اور یہ کامیابیاں پولیس ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں، گرفتار گینگز کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ جرائم کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو جرائم سے پاک کرنا لاہور پولیس کا اہم مشن ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے