اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، کم عمر ڈرائیورز کے چالان

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) لائن لین اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ماڈل روڈز پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 33 ہزار 456 وہیکلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 14 ہزار 354 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 9 ہزار 839 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے والے 123 موٹر سائیکل سواروں اور 234 کم عمر ڈرائیورز کو بھی چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 945 جبکہ ٹریفک سگنل توڑنے پر 234 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 8 ہزار 419 افراد کو بھی چالان جاری کئے گئے، جبکہ گزشتہ روز جنرل ہولڈ اپ کے دوران ایک ہزار 819 بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ماڈل روڈز سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے