اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

معرکۂ حق بنیان المرصوص, ن لیگی لائرز فورم کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کل منعقد ہو گی

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب کل گیارہ مئی کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہو گی۔

تقریب کا اہتمام مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے صدر رفاقت ڈوگر کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس  میں وکلاء برادری کی جانب سے افواجِ پاکستان کی خدمات، قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لیے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر اظہارِ یکجہتی کے طور پر خصوصی کیک بھی کاٹا جائے گا۔

 

 

 

تقریب میں ن لیگی رہنماؤں محمد ناصر چوہان، خالد نواز گھمن اور شہزاد اسماعیل سمیت سیاسی و قانونی شخصیات شرکت کریں گی، اس کے علاوہ سینئر وکلاء سید منظور گیلانی، میاں محمود عالم، چوہدری عباس سندھو اور دیگر وکلاء بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم رفاقت ڈوگر کے مطابق تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ اعتماد اور ملکی استحکام کے لیے اتحاد و اتفاق کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

 

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے