اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں آندھی اور بارشوں بارے نیا الرٹ جاری

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں گردوغبار، آندھی اور بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے 12 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے