اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کا دن ہے: وزیراعظم

09 May 2026
09 May 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کا دن ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا معرکہ حق اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کا دن ہے، ہماری بہادر فوج نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اس عزم، جرأت اور استقامت کو یاد کر رہے ہیں جس کا مظاہرہ پوری قوم نے کیا، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء، اُنکے اہلخانہ اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، آج کے دن ہمارے جوان فولادی دیوار بن کر اپنے وطن کے دفاع کیلئے ڈٹ گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مربوط ردعمل دیا، ہماری افواج کے منظم ردعمل نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر منوایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے