اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، حکومتی امور پر تبادلہ خیال

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیے بغیرعوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں، ن لیگ حکومت کی وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے